ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / جھارکھنڈ میں 7 ماؤنواز باغیوں نے ہتھیار ڈالے

جھارکھنڈ میں 7 ماؤنواز باغیوں نے ہتھیار ڈالے

Thu, 16 Feb 2017 10:57:08  SO Admin   S.O. News Service

جمشید پور، 15فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جھارکھنڈ کے مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے سات بڑے ماؤنواز رہنماؤں نے آج پولیس کے سامنے سرینڈر کیا۔ان پر کل 43لاکھ روپے کا انعام تھا۔پولیس نے بتایا کہ ان ساتوں میں کانہو منڈوا اور فوگرا منڈوا شامل ہیں۔ان پر بالترتیب 25لاکھ اور 10لاکھ روپے انعام کا اعلان تھا۔چار دیگر ماؤنوازوں پر دو دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔گھاٹاشیلا سب ڈویژنل کے گڑابدھا تھانہ علاقے میں کانہو کے آبائی گاؤں جیان میں ضلع کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ انوپ میتھیو کے سامنے ایک خاتون سمیت کل سات ماؤنواز باغیوں نے سرینڈرکیا۔کولہ کے پولیس سب انسپکٹر پربھات کمار نے اسے ضلع پولیس کے لئے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ سی پی آئی(ماؤنواز کے جھارکھنڈ-بنگال ،اڑیسہ زون) کے زونل سیکرٹری کانہو قریب دو سال پہلے ماؤنواز تحریک سے جڑا تھا۔وہ مغربی بنگال اور اڑیسہ کے سرحدی علاقوں سمیت گھاٹاشیلا سب ڈویزن میں اپنی سرگرمیاں چلا رہا تھا۔کانہو اورفوگرا پولیس انسپکٹر سشیل ناگ اور تین دیگر افراد کو قتل سمیت کئی دیگر معاملات میں مطلوب تھے۔


Share: